المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يحيى بن أيوب المصري، عن عبيد الله بن زحر، عن علي بن يزيد، عن القاسم، عن أبي أمامة الباهلي باب: یحییٰ بن ایوب مصری کی عبیداللہ بن زحر، علی بن یزید اور قاسم کے واسطے سے ابواُمامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7800
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ زَحْرٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَرْبَعَةٌ تَجْرِي عَلَيْهِمْ أُجُورُهُمْ بَعْدَ الْمَوْتِ: مَنْ مَاتَ مُرَابِطًا فِي سَبِيلِ اللهِ، وَمَنْ عَلِمَ عِلْمًا أُجْرِيَ لَهُ أَجْرُهُ مَا عَمِلَ بِهِ، وَمَنْ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ فَأَجْرُهَا يَجْرِي لَهُ مَا جَرَتْ، وَرَجُلٌ تَرَكَ وَلَدًا صَالِحًا، فَهُوَ يَدْعُو لَهُ "ترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”چار قسم کے لوگوں کا اجر موت کے بعد بھی جاری رہتا ہے: جو اللہ کے راستے میں سرحد کی حفاظت کرتے ہوئے مر جائے، جس نے کوئی علم سکھایا تو جب تک اس پر عمل ہوتا رہے اس کا اجر ملتا رہتا ہے، جس نے کوئی صدقہ دیا تو جب تک اس سے فائدہ جاری رہے اس کا اجر ملتا رہتا ہے، اور وہ آدمی جو نیک اولاد چھوڑ جائے، وہ اس کے لیے دعا کرتی رہتی ہے۔“