المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ثابت بن عجلان، عن القاسم باب: ثابت بن عجلان کی قاسم سے روایات
حدیث نمبر: 7760
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَغَوِيُّ، قَالَا: ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَلَّادٍ الدَّوْرَقِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الشَّهِيدِيُّ، قَالَا: ثنا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ لَيْثًا يُحَدِّثُ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَدَعَا بِدُعَاءٍ كَثِيرٍ لَا نَحْفَظُهُ، ثُمَّ قَالَ: " سَأُنَبِّئُكُمْ بِشَيْءٍ يَجْمَعُ ذَلِكَ كُلَّهُ تَقُولُونَ: اللهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ بِمَا سَأَلَكَ نَبِيُّكَ مُحَمَّدٌ عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ، وَنَسْتَعِيذُكَ بِمَا اسْتَعَاذَ بِهِ نَبِيُّكَ مُحَمَّدٌ عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ، أَنْتَ الْمُسْتَعَانُ، وَعَلَيْكَ الْبَلَاغُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ "ترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس تھے، آپ ﷺ نے ایک لمبی دعا فرمائی جسے ہم یاد نہ رکھ سکے، پھر فرمایا: ”میں تمہیں ایک ایسی چیز بتاتا ہوں جو یہ سب کچھ سمیٹ لیتی ہے، تم کہو: اے اللہ! ہم تجھ سے وہی مانگتے ہیں جو تیرے نبی محمد، تیرے بندے اور تیرے رسول نے تجھ سے مانگا، اور ہم اسی چیز سے تیری پناہ مانگتے ہیں جس سے تیرے نبی محمد، تیرے بندے اور تیرے رسول نے تیری پناہ مانگی، تُو ہی مددگار ہے، اور پیغام پہنچانا تیرے ہی ذمے ہے، اور نہ کوئی طاقت ہے نہ قوت مگر اللہ کے ذریعے۔“