المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سليمان بن عبد الرحمن الدمشقي، عن القاسم باب: سلیمان بن عبدالرحمن دمشقی کی قاسم سے روایات
حدیث نمبر: 7755
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: شَهِدَتُ خُطْبَةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ، فَقَالَ قَوْلًا كَثِيرًا حَسَنًا جَمِيلًا، ثُمَّ كَانَ فِيمَا قَالَ: «مَنْ أَسْلَمَ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابَيْنِ فَلَهُ أَجْرُهُ مَرَّتَيْنِ، وَلَهُ مِثْلُ الَّذِي لَنَا، وَعَلَيْهِ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْنَا، وَمَنْ أَسْلَمَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ فَلَهُ أَجْرُهُ، وَلَهُ مِثْلُ الَّذِي لَنَا، وَعَلَيْهِ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْنَا»ترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے حجۃ الوداع کے سال نبی کریم ﷺ کا خطبہ سنا، آپ ﷺ نے بہت اچھی اور خوبصورت باتیں فرمائیں، جن میں یہ بھی تھا: ”دونوں اہلِ کتاب میں سے جو اسلام لائے، اسے دگنا اجر ملے گا، اور اسے وہی حاصل ہو گا جو ہمیں حاصل ہے، اور اس پر وہی ذمہ داری ہو گی جو ہم پر ہے۔ اور مشرکوں میں سے جو اسلام لائے، اسے اس کا اجر ملے گا، اور اسے وہی حاصل ہو گا جو ہمیں حاصل ہے، اور اس پر وہی ذمہ داری ہو گی جو ہم پر ہے۔“