المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ثور بن يزيد، عن القاسم، عن أبي أمامة باب: ثور بن یزید کی قاسم کے واسطے سے ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7756
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " صَاحِبُ الْيَمِينِ أَمِينٌ عَلَى صَاحِبِ الشِّمَالِ، فَإِذَا عَمِلَ حَسَنَةً أَثْبَتَهَا، وَإِذَا عَمِلَ سَيِّئَةً قَالَ لَهُ صَاحِبُ الْيَمِينِ: امْكُثْ سِتَّ سَاعَاتٍ، فَإِنِ اسْتَغْفَرَ لَمْ يَكْتُبْ عَلَيْهِ، وَإِلَّا أَثْبَتَ عَلَيْهِ سَيِّئَةً "ترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”دائیں طرف کا فرشتہ بائیں طرف کے فرشتے پر امانت دار ہے، جب بندہ کوئی نیکی کرتا ہے تو وہ اسے لکھ لیتا ہے، اور جب کوئی برائی کرتا ہے تو دائیں طرف کا فرشتہ اس (بائیں والے) سے کہتا ہے: چھ گھنٹے ٹھہرو، پس اگر وہ استغفار کر لے تو وہ اسے نہیں لکھتا، ورنہ اسے ایک برائی لکھ دیتا ہے۔“