المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
القاسم بن عبد الرحمن بن يزيد الشامي مولى معاوية، عن أبي أمامة، يكنى أبو عبد الرحمن يحيى بن الحارث الذماري، عن القاسم باب: قاسم بن عبدالرحمن بن یزید شامی، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام، کنیت ابوعبدالرحمن، کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات؛ یحییٰ بن حارث ذماری کی قاسم سے روایات
حدیث نمبر: 7725
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ هَاشِمٍ الْبَعْلَبَكِّيُّ، ثنا أَبِي، ثنا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ قَالَ: «إِنَّ مِنَ الْإِيمَانِ حُسْنُ الْخُلُقِ، وَأَفْضَلُكُمْ إِيمَانًا أَحْسَنُكُمْ خُلُقًا»ترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بیشک اچھا اخلاق ایمان میں سے ہے، اور تم میں سب سے کامل ایمان والا وہ ہے جس کا اخلاق سب سے اچھا ہو۔“