حدیث نمبر: 7724
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ الْحِمْصِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ شَابُورٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ الْحَارِثِ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ قَالَ: «مَنْ خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ مُتَطَهِّرًا، كَانَ لَهُ كَأَجْرِ الْحَاجِّ الْمُحْرِمِ، وَمَنْ مَشَى إِلَى سُبْحَةِ الضُّحَى، لَا يَنْصِبُهُ إِلَّا ذَلِكَ كَانَ لَهُ كَأَجْرِ الْمُعْتَمِرِ»
ترجمہ

سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص باوضو ہو کر اپنے گھر سے نکلے، اس کا اجر حج کے احرام باندھنے والے کے برابر ہے، اور جو چاشت کی نماز کی طرف چل کر جائے، اور اسے صرف یہی چیز تھکائے، تو اس کا اجر عمرہ کرنے والے کے برابر ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الصاد / حدیث: 7724
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 182، حدیث 7755