المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
القاسم بن عبد الرحمن بن يزيد الشامي مولى معاوية، عن أبي أمامة، يكنى أبو عبد الرحمن يحيى بن الحارث الذماري، عن القاسم باب: قاسم بن عبدالرحمن بن یزید شامی، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام، کنیت ابوعبدالرحمن، کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات؛ یحییٰ بن حارث ذماری کی قاسم سے روایات
حدیث نمبر: 7721
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُحَيْمٍ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ الْحَارِثِ، وأَبُو مُعَيْدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ قَالَ: «صَلَاةٌ عَلَى أَثَرِ صَلَاةٍ، لَا لَغْوَ بَيْنَهُمَا، كِتَابٌ فِي عِلِّيِّينَ»ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ایک نماز کے فوراً بعد دوسری نماز، جس کے درمیان کوئی لغو بات نہ ہو، علیین میں لکھی جاتی ہے۔“