المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
القاسم بن عبد الرحمن بن يزيد الشامي مولى معاوية، عن أبي أمامة، يكنى أبو عبد الرحمن يحيى بن الحارث الذماري، عن القاسم باب: قاسم بن عبدالرحمن بن یزید شامی، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام، کنیت ابوعبدالرحمن، کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات؛ یحییٰ بن حارث ذماری کی قاسم سے روایات
حدیث نمبر: 7720
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ الْحِمْصِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْحَضْرَمِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ يَحْيَى، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ: «مَا مِنْ قَوْمٍ جَلَسُوا مَجْلِسًا، ثُمَّ قَامُوا مِنْهُ لَمْ يَذْكُرُوا اللهَ، وَلَمْ يُصَلُّوا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ إِلَّا كَانَ ذَلِكَ الْمَجْلِسُ عَلَيْهِمْ تِرَةً»ترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو لوگ بھی کسی مجلس میں بیٹھیں، پھر اس سے اٹھیں بغیر اس کے کہ انہوں نے اللہ کا ذکر کیا ہو اور نبی کریم ﷺ پر درود بھیجا ہو، تو وہ مجلس ان پر حسرت و نقصان کا سبب ہو گی۔“