المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عفير بن معدان، عن سليم بن عامر باب: عفیر بن معدان کی سلیم بن عامر سے روایات
حدیث نمبر: 7669
وَبِإِسْنَادِهِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ، وَعَلَيْهِ خَاتَمٌ مِنْ صُفْرٍ، فَقَالَ: «مَا هَذِهِ الْخَاتَمُ؟» قَالَ: مِنَ الْوَاهِنَةِ. قَالَ: «أَمَا إِنَّهَا لَا تَزِيدُ إِلَّا وَهْنًا»ترجمہ
اسی سند سے سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور اس نے پیتل کی انگوٹھی پہن رکھی تھی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کیسی انگوٹھی ہے؟“ اس نے کہا: واہنہ (کندھے کی تکلیف کا وہمی علاج) سے بچنے کے لیے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”سن لو! یہ کمزوری کے سوا کچھ نہیں بڑھاتی۔“