حدیث نمبر: 7670
وَبِإِسْنَادِهِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ: " إِنَّ الْمُسْلِمَ إِذَا مَرِضَ أَوْحَى الله عَزَّ وَجَلَّ إِلَى مَلَائِكَتَهِ فَيَقُولُ: يَا مَلَائِكَتِي أَنَا قَيَّدْتُ عَبْدِي بِقَيْدٍ مِنْ قُيُودِي، فَإِنْ قَبَضْتُهُ، أَغْفِرُ لَهُ، وَإِنْ عَافَيْتُهُ فَجَسَدٌ مَغْفُورٌ لَهُ لَا ذَنْبَ لَهُ "
ترجمہ

اسی سند سے سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بیشک جب مسلمان بیمار پڑتا ہے تو اللہ عزوجل اپنے فرشتوں کی طرف وحی فرماتا ہے: اے میرے فرشتو! میں نے اپنے بندے کو اپنی بندشوں میں سے ایک بندش میں باندھ دیا ہے، اگر میں اس کی جان قبض کر لوں تو اسے بخش دوں گا، اور اگر میں اسے شفا دے دوں تو یہ جسم گناہوں سے پاک، بخشا ہوا ہوگا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الصاد / حدیث: 7670
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 167، حدیث 7701