المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن الوليد الزبيدي، عن سليم بن عامر باب: محمد بن ولید زبیدی کی سلیم بن عامر سے روایات
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ إِسْحَاقَ بْنُ الْعَلَاءِ بْنِ زِبْرِيقٍ الْحِمْصِيُّ، ثنا أَبِي ح، وحَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ وَثِيمَةَ الْمِصْرِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ زِبْرِيقٍ الْحِمْصِيُّ، قَالَا: ثنا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ، ثنا سُلَيْمُ بْنُ عَامِرٍ، أَنَّ أَبَا أُمَامَةَ، حَدَّثَهُمْ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ، يَوْمَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ، وَهُوَ عَلَى نَاقَتِهِ الْجَدْعَاءِ قَدْ أَدْخَلَ رِجْلَيْهِ فِي الْغَرْزِ، وَوَضَعَ إِحْدَى يَدَيْهِ عَلَى مُقَدَّمِ الرَّحْلِ، وَالْأُخْرَى عَلَى مُؤَخَّرِهِ يَتَطَاوَلُ بِذَلِكَ، فَقَالَ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَنْصِتُوا، فَإِنَّكُمْ لَعَلَّكُمْ لَا تَرَوْنِي بَعْدَ عَامِكُمْ هَذَا» ، فَبَعَثَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ رَجُلًا مِنَ النَّاسِ، فَقَالَ: مَاذَا نَفْعَلُ؟ قَالَ: «تَعْبُدُونَ رَبَّكُمْ، وَتُقِيمُونَ خَمْسَكُمْ، وَتُؤْتُونَ زَكَاةَ أَمْوَالِكُمْ، وَتَصُومُونَ شَهْرَكُمْ، وَتُطِيعُوا ذَا أَمْرِكُمْ تَدْخُلُوا جَنَّةَ رَبِّكُمْ»سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: ”…حجۃ الوداع کے دن، جبکہ آپ ﷺ اپنی اونٹنی جدعاء پر سوار تھے، اپنے پاؤں رکاب میں ڈالے ہوئے، ایک ہاتھ پالان کے اگلے حصے پر اور دوسرا اس کے پچھلے حصے پر رکھے ہوئے، اسی طرح گردن اٹھا کر، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے لوگو! خاموش ہو جاؤ، شاید تم مجھے اپنے اس سال کے بعد نہ دیکھ سکو۔“ تو اللہ عزوجل نے لوگوں میں سے ایک شخص کو (آواز پہنچانے کے لیے) بھیجا، اس نے پوچھا: ہم کیا کریں؟ فرمایا: ”اپنے رب کی عبادت کرو، اپنی پانچ نمازیں قائم کرو، اپنے مالوں کی زکاۃ دو، اپنے مہینے کے روزے رکھو، اور اپنے حاکموں کی اطاعت کرو، تم اپنے رب کی جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔“