المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أسد بن وداعة، عن أبي أمامة صدي بن عجلان، عن النبي صلى الله عليه وسلم باب: اسد بن وداعہ کی ابواُمامہ صدی بن عجلان رضی اللہ عنہ کے واسطے سے نبی کریم ﷺ سے روایات
حدیث نمبر: 7591
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ تَقِيِّ بْنِ أَبِي التَّقِيِّ الْحِمْصِيُّ، ثنا جَدِّي أَبُو تَقِيٍّ هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، ثنا الْمُعَافَى بْنُ عِمْرَانَ الظِّهْرِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ أَسَدِ بْنِ وَدَاعَةَ، وشُرَحْبِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ، ومُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ، قَالَ: «لَا نَبِيَّ بَعْدِي، وَلَا أُمَّةَ بَعْدَكُمِ، اعْبُدُوا رَبَّكُمْ، وَصُومُوا شَهْرَكُمْ، وَصَلُّوا خَمْسَكُمْ، وَأَدُّوا زَكَاةَ أَمْوَالِكُمْ طَيِّبَةً بِهَا أَنْفُسُكُمْ تَدْخُلُوا جَنَّةَ رَبِّكُمْ»ترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میرے بعد کوئی نبی نہیں اور تمہارے بعد کوئی امت نہیں، اپنے رب کی عبادت کرو، اپنے مہینے کے روزے رکھو، اپنی پانچ نمازیں پڑھو، اور اپنے اموال کی زکوٰۃ خوش دلی سے ادا کرو، تم اپنے رب کی جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔“