المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مكحول الشامي، عن أبي أمامة باب: مکحول شامی کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7583
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ الصُّورِيُّ، ثنا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنْ حَفْصِ بْنِ غَيْلَانَ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَابْنُ أَبِي زَكَرِيَّا، وَسُلَيْمَانُ بْنُ حَبِيبٍ عَلَى أَبِي أُمَامَةَ بِحِمْصَ فَسَلَّمْنَا عَلَيْهِ، فَقَالَ: «إِنَّ مَجْلِسَكُمْ هَذَا مِنْ إِبْلَاغِ اللهِ لَكُمْ، واحْتِجَاجِهِ عَلَيْكُمْ، وَإِنَّ رَسُولَ اللهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ قَدْ بَلَّغَ فَبَلِّغُوا»ترجمہ
مکحول رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں، ابن ابی زکریا اور سلیمان بن حبیب سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ کے پاس حمص میں گئے، ہم نے انہیں سلام کیا تو انہوں نے فرمایا: تمہاری یہ مجلس اللہ کی طرف سے تمہیں پیغام پہنچانے اور تم پر حجت قائم کرنے میں سے ہے، اور بےشک رسول اللہ ﷺ نے دین پہنچا دیا ہے، تو تم بھی آگے پہنچاؤ۔