حدیث نمبر: 7475
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنِ يُونُسَ الرَّقِّيُّ، ثنا عُقْبَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ، عَنْ أَرْطَاةَ بْنِ الْمُنْذِرِ، عَنْ ضَمْرَةَ بْنِ حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: تُوُفِّيَ رَجُلٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ، فَلَمْ يُوجَدْ لَهُ كَفَنٌ، فَأَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ، فَقَالَ: «انْظُرُوا إِلَى دَاخِلَةِ إِزَارِهِ» فَأُصِيبَ دِينَارٌ أَوْ دِينَارَانِ، فَقَالَ: «كَيَّتَانِ صَلُّوا عَلَى صَاحِبَكُمْ» ، فَقَالَ رَجُلٌ: إِلَيَّ قَضَاؤُهَا يَا رَسُولَ اللهِ، فَصَلَّى عَلَيْهِ
ترجمہ

سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ایک شخص فوت ہو گیا، اس کے لیے کفن نہ ملا، تو لوگ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کی چادر کے اندر دیکھو۔“ تو اس میں ایک یا دو دینار ملے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”دو داغ (یہ اس کے چھپائے ہوئے مال کی سزا کے دو نشان ہیں)، تم اپنے ساتھی کی نماز جنازہ پڑھ لو۔“ اس پر ایک شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ، اس کا قرض ادا کرنا میرے ذمے ہے، تو آپ ﷺ نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الصاد / حدیث: 7475
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 105، حدیث 7506