المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
رجاء بن حيوة، عن أبي أمامة باب: رجاء بن حیوہ کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ بَعْثًا، فَخَرَجْتُ فِيهِمْ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، ادْعُ اللهَ أَنْ يَرْزُقَنِي الشَّهَادَةَ، فَقَالَ: «اللهُمَّ سَلِّمْهُمْ وَغَنِّمْهُمْ» فَسَلِمْنَا وَغَنِمْنَا، ثُمَّ بَعَثَ جَيْشًا آخَرَ، فَخَرَجْتُ فِيهِمْ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، ادْعُ اللهَ أَنْ يَرْزُقَنِي الشَّهَادَةَ، فَقَالَ: «اللهُمَّ سَلِّمْهُمْ وَغَنِّمْهُمْ» ثُمَّ الثَّالِثَةَ مِثْلَ ذَلِكَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَتَيْتُكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ أَسْأَلُكَ أَنْ تَدْعُوَ لِي بِالشَّهَادَةِ فَقُلْتُ: «اللهُمَّ سَلِّمْهُمْ وَغَنِّمْهُمْ» فَسَلِمْنَا وَغَنِمْنَا يَا رَسُولَ اللهِ، فَأْمُرْنِي بِعَمَلٍ قَالَ: «عَلَيْكَ بِالصَّوْمِ، فَإِنَّهُ لَا مِثْلَ لَهُ، وَلَا عِدْلَ لَهُ» قَالَ أَبُو أُمَامَةَ: «قَدْ رُزِقَ مِنْ ذَلِكَ خَيْرًا»رجاء بن حیوہ رحمہ اللہ سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے ایک لشکر بھیجا تو میں بھی ان میں نکلا، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ، اللہ سے دعا کیجیے کہ وہ مجھے شہادت نصیب کرے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے اللہ! انہیں سلامت رکھ اور غنیمت عطا فرما۔“ ہم سلامت رہے اور غنیمت بھی پائی۔ پھر آپ ﷺ نے ایک اور لشکر بھیجا، میں اس میں بھی نکلا اور عرض کیا: یا رسول اللہ، اللہ سے دعا کیجیے کہ وہ مجھے شہادت نصیب کرے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے اللہ! انہیں سلامت رکھ اور غنیمت عطا فرما۔“ پھر تیسری بار بھی ایسا ہی ہوا، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ، میں تین بار آپ کے پاس آیا کہ آپ میرے لیے شہادت کی دعا کریں، اور آپ نے ہر بار فرمایا: ”اے اللہ! انہیں سلامت رکھ اور غنیمت عطا فرما۔“ ہم سلامت رہے اور غنیمت پائی، یا رسول اللہ، اب مجھے کوئی عمل بتائیے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”روزے کو لازم پکڑو، کیونکہ اس جیسا اور اس کے برابر کوئی عمل نہیں۔“ ابو امامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس سے مجھے بھلائی نصیب ہوئی۔