المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 7388–7425) باب: (احادیث 7388 تا 7425)
حدیث نمبر: 7419
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ السِّمْسَارُ، ثنا أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، ثنا الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ رَاشِدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ، أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ، عَنِ السَّرِيَّةَ تُصِيبُ الذُّرِّيَّةَ فِي غَشْمِ الْغَارَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ: «أَوْلَادَهُمْ مِنْهُمْ»
ثُمَّ «نَهَى عَنْ قَتْلِ الذُّرِّيَّةِ يَوْمَ خَيْبَرَ»ترجمہ
سیدنا صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا کہ چھاپہ مار دستہ حملے کی افراتفری میں بچوں کو نشانہ بنا دے تو (اس کا کیا حکم ہے)؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ان کے بچے بھی انہی میں سے ہیں۔“
پھر آپ ﷺ نے خیبر کے دن بچوں کو قتل کرنے سے منع فرمایا۔