المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 7388–7425) باب: (احادیث 7388 تا 7425)
حدیث نمبر: 7420
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ السَّرَّاجُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، ثنا الزَّنْجِيُّ بْنُ خَالِدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ شِهَابٍ يُحَدِّثُ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ، أَنَّهُ قَالَ: لِلنَّبِيِّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ يَا رَسُولَ اللهِ، نَغْشَى الدَّارَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ لَيْلًا مَعَهُمْ صِبْيَانُهُمْ وَنِسَاؤُهُمْ فَنَقْتُلُهُمْ، فَقَالَ: النَّبِيُّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ: «هُمْ مَعَ آبَائِهِمْ»ترجمہ
سیدنا صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا: یا رسول اللہ، ہم رات کے وقت مشرکین کے گھر پر حملہ کرتے ہیں جہاں ان کے بچے اور عورتیں بھی ساتھ ہوتی ہیں، تو ہم انہیں بھی قتل کر دیتے ہیں (تو کیا حکم ہے)؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”وہ اپنے باپوں کے ساتھ ہی شمار ہوں گے۔“