المعجم الكبير للطبراني
العشرة— عشرہ مبشرہ رضی اللہ عنہم
سن عمر ووفاته، وفي سنه اختلاف رضي الله عنه باب: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی عمر اور وفات، اور آپ کی عمر میں اختلاف
حدیث نمبر: 74
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَدَقَةَ، ثنا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ: يُقَالُ: «قُتِلَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ» وَالثَّبْتُ أَنَّهُ كَانَ ابْنَ ثَمَانٍ وَخَمْسِينَ "ترجمہ
ابوحفص عمرو بن علی بیان کرتے ہیں: کہا جاتا ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ تریسٹھ برس کی عمر میں شہید کیے گئے، لیکن صحیح بات یہ ہے کہ وہ اٹھاون برس کے تھے۔