المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو غريف عبيد الله بن خليفة عن صفوان باب: ابوغریف عبیداللہ بن خلیفہ کی سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7366
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الرَّقَاشِيُّ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، ثنا أَبُو رَوْقٍ عَطِيَّةُ بْنُ الْحَارِثِ، ثنا أَبُو الْغَرِيفِ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ خَلِيفَةَ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ فِي سَرِيَّةٍ، فَقَالَ: «اغْزُوا بِسْمِ اللهِ فِي سَبِيلِ اللهِ، لَا تَغْلُوا، وَلَا تَغْدِرُوا، وَلَا تَقْتُلُوا وَلِيدًا، وَلِلْمُسَافِرِ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ وَلَيَالِيهِنَّ، وَلِلْمُقِيمِ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ»ترجمہ
سیدنا صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے مجھے ایک لشکر میں بھیجا اور فرمایا: ”اللہ کے نام سے، اللہ کی راہ میں جہاد کرو، مالِ غنیمت میں خیانت نہ کرو، بدعہدی نہ کرو، اور کسی بچے کو قتل نہ کرو، اور مسافر کے لیے تین دن رات اور مقیم کے لیے ایک دن رات موزوں پر مسح کرنے کا (حکم ہے)۔“