المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو سلمة بن عبد الرحمن، عن صفوان باب: ابوسلمہ بن عبدالرحمن کی سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7367
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ، وعَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، قَالَا: ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا مَسْلَمَةُ بْنُ عُلَيٍّ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ، قَالَ: حَضَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ عَلَى طَلَبِ الْعِلْمِ قَبْلَ ذَهَابِهِ، فَقَالَ رَجُلٌ: كَيْفَ يَذْهَبُ وَقَدْ تَعَلَّمْنَاهُ، وَعَلَّمْنَاهُ أَبْنَاءَنَا؟ فَغَضِبَ وَقَالَ: «أَوَلَيْسَ التَّوْرَاةُ وَالْإِنْجِيلُ فِي يَدِ أَهْلِ الْكِتَابِ، فَهَلْ يُغْنِي عَنْهُمْ شَيْئًا؟»ترجمہ
سیدنا صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے علم کے اٹھ جانے (ختم ہو جانے) سے پہلے اسے حاصل کرنے کی ترغیب دی، تو ایک شخص نے کہا: یہ کیسے اٹھ سکتا ہے جبکہ ہم نے اسے سیکھ لیا ہے اور اپنی اولاد کو بھی سکھا دیا ہے؟ اس پر آپ ﷺ ناراض ہوئے اور فرمایا: ”کیا تورات اور انجیل اہلِ کتاب کے ہاتھ میں موجود نہیں؟ پھر کیا وہ ان کے کچھ کام آ رہی ہیں؟“