المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عاصم بن أبي النجود عن زر باب: عاصم بن ابی نجود کی زر بن حبیش سے روایات
حدیث نمبر: 7320
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرٍّ قَالَ: أَتَيْتُ صَفْوَانَ بْنَ عَسَّالٍ أَسْأَلُهُ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ، فَقَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ، يَأْمُرُنَا فِي السَّفَرِ أَنْ لَا نَنْزِعَ خِفَافَنَا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ، إِلَّا مِنْ جَنَابَةٍ، وَلَكِنْ مِنْ نَوْمٍ وغائطٍ وَبَوْلٍ»ترجمہ
زر بن حبیش رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ کے پاس موزوں پر مسح کے بارے میں پوچھنے آیا تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ ہمیں سفر میں حکم دیتے تھے کہ ہم اپنے موزے تین دن رات نہ اتاریں سوائے جنابت کے، البتہ نیند، پاخانہ اور پیشاب کی وجہ سے (مسح ہی کافی ہے)۔“