المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حبيب بن أبي ثابت، عن زر بن صفوان باب: حبیب بن ابی ثابت کی زر بن صفوان سے روایات
حَدَّثَنَا عُبَيْدٌ الْعِجْلُ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْعَامِرِيُّ الرَّازِيُّ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ أَبِي الْمُخَارِقِ، وَقُرِئَ عَلَيْهِ فَقُلْنَا: نَرْوِي عَنْكَ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: أَخْبَرَنِي حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ الْأَسَدِيِّ، أَنَّهُ أَتَى صَفْوَانَ بْنَ عَسَّالٍ الْمُرَادِيَّ، وَكَانَ مِمَّنْ يُسْأَلُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ، فَقَالَ: حَاجَتُكُمْ؟ قَالُوا: خَرَجْنَا مِنْ يَوْمِنَا ابْتِغَاءَ الْعِلْمِ. قَالَ: فَإِنَّهُ مَنْ يَخْرُجْ مِنْ بَيْتِهِ ابْتِغَاءَ الْعِلْمِ، فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ تَضَعُ أَجْنِحَتَهَا لِلْمُتَعَلِّمِ وَالْعَالِمِ. وَسَأَلْتُهُ عَنِ الْمَسْحِ، فَقَالَ: نَعَمْ، سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ، «فَجَعَلَ لِلْمُسَافِرِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ، وَلِلْمُقِيمِ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ، إِلَّا مِنْ جَنَابَةٍ، وَلَكِنْ مِنْ غَائِطٍ وَبَوْلٍ وَنَوْمٍ»زر بن حبیش الاسدی رحمہ اللہ کہتے ہیں: وہ سیدنا صفوان بن عسال المرادی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، اور وہ ان صحابہ میں سے تھے جن سے (مسائل) پوچھے جاتے تھے، تو انہوں نے پوچھا: تمہاری کیا حاجت ہے؟ ہم نے کہا: ہم آج علم کی طلب میں نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا: جو شخص بھی علم کی طلب میں اپنے گھر سے نکلتا ہے، فرشتے سیکھنے والے اور سکھانے والے دونوں کے لیے اپنے پر بچھاتے ہیں۔ میں نے ان سے موزوں پر مسح کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ہاں، رسول اللہ ﷺ سے پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے مسافر کے لیے تین دن رات اور مقیم کے لیے ایک دن رات مقرر فرمایا، سوائے جنابت کے، البتہ پاخانے، پیشاب اور نیند کی وجہ سے (اتارنے کی ضرورت نہیں)۔