المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند صفوان بن أمية باب: سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 7301
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا عَبْدُ الْكَرِيمِ أَبُو أُمَيَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ، قَالَ: عَرَّسَ بِي أَبِي فِي إِمَارَةِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَدَعَا النَّاسَ فِي وَلِيمَةٍ لَنَا، فَكَانَ فِيمَنْ أَتَانَا صَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ فَقَالَ: انْتَهِشُوا اللَّحْمَ نَهْشًا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ يَقُولُ: «هُوَ أَشْهَى، وَأَمْرَأُ، وَأَهْنَأُ، وَأَمْرَأُ»ترجمہ
عبداللہ بن حارث بن نوفل بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں میرے والد نے میری شادی کی اور ہمارے ولیمے میں لوگوں کو بلایا، آنے والوں میں سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ بھی تھے، انہوں نے فرمایا: گوشت کو دانتوں سے نوچ نوچ کر کھاؤ، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے: ”یہ زیادہ لذیذ، زیادہ خوشگوار، زیادہ فرحت بخش اور زیادہ خوشگوار ہے۔“