المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
صفوان بن أمية بن خلف الجمحي يكنى أبا وهب " أتى النبي صلى الله عليه وسلم يوم فتح مكة، فأجله أربعة أشهر، وشهد حنينا وهو مشرك، ثم أسلم بعد ذلك، توفي مقتل عثمان رضي الله عنه " باب: سیدنا صفوان بن امیہ بن خلف جمحی رضی اللہ عنہ، کنیت ابووہب، فتح مکہ کے دن نبی کریم ﷺ کے پاس آئے تو آپ ﷺ نے انہیں چار ماہ کی مہلت دی، اور غزوہ حنین میں شریک ہوئے جبکہ وہ اس وقت تک مشرک تھے، پھر بعد میں اسلام قبول کیا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے وقت وفات پائی
حدیث نمبر: 7295
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ صَفْوَانَ بْنَ أُمَيَّةَ قَدِمَ الْمَدِينَةَ، فَنَامَ فِي الْمَسْجِدِ فَوَضَعَ خَمِيصَةً لَهُ تَحْتَ رَأْسِهِ، فَأَتَاهُ سَارِقٌ فَسَرَقَهَا، فَجِيءَ بِهِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ، فَأَمَرَ بِهِ أَنْ يُقْطَعَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، هِيَ لَهُ. قَالَ: «فَهَلَّا قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَنِي بِهِ؟»ترجمہ
… تو وہ مسجد میں سو گئے، اور اپنی چادر اپنے سر کے نیچے رکھ لی، تو ایک چور آیا اور اسے چرا لیا، تو اسے نبی کریم ﷺ کے پاس لایا گیا، تو آپ ﷺ نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا، تو انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! وہ تو اسی کی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے یہ بات مجھے لانے سے پہلے کیوں نہ بتائی؟“