❮
❯
حدیث نمبر: 7296
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَنْدَهِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ طَلْحَةَ الْيَرْبُوعِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ صَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ نَائِمًا فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ، وَتَحْتَ رَأْسِهِ خَمِيصَةٌ لَهُ، فَجَاءَ رَجُلٌ فَاسْتَلَّهَا مِنْ تَحْتِ رَأْسِهِ وَهُوَ نَائِمٌ فَلَحِقَهُ، فَجَاءَ بِهِ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ، فَذَكَرَ لَهُ أَمْرَهُ، فَأَمَرَ بِهِ أَنْ يُقْطَعَ، فَقَالَ لَهُ صَفْوَانُ: إِنَّهُ لَمْ يَبْلُغْ مِنْ أَمْرِ رِدَائِي هَذَا أَنْ يُقْطَعَ فِيهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ: «هَلَّا كَانَ قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَنِي بِهِ؟»
ترجمہ

ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کی مسجد میں سو رہے تھے، اور ان کے سر کے نیچے ان کی چادر تھی، تو ایک آدمی آیا اور نیند کی حالت میں ان کے سر کے نیچے سے وہ کھینچ لے گیا، تو صفوان رضی اللہ عنہ نے اس کا پیچھا کیا، اسے پکڑ لیا، اور اسے رسول اللہ ﷺ کے پاس لے آئے، تو آپ ﷺ کو اس کا معاملہ بتایا، تو آپ ﷺ نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا، تو صفوان رضی اللہ عنہ نے آپ ﷺ سے کہا: میری اس چادر کا معاملہ اتنا نہیں کہ اس میں ہاتھ کاٹا جائے۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ بات تم نے مجھے اسے لانے سے پہلے کیوں نہ بتائی؟“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الصاد / حدیث: 7296
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 47، حدیث 7327