المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
صفوان بن أمية بن خلف الجمحي يكنى أبا وهب " أتى النبي صلى الله عليه وسلم يوم فتح مكة، فأجله أربعة أشهر، وشهد حنينا وهو مشرك، ثم أسلم بعد ذلك، توفي مقتل عثمان رضي الله عنه " باب: سیدنا صفوان بن امیہ بن خلف جمحی رضی اللہ عنہ، کنیت ابووہب، فتح مکہ کے دن نبی کریم ﷺ کے پاس آئے تو آپ ﷺ نے انہیں چار ماہ کی مہلت دی، اور غزوہ حنین میں شریک ہوئے جبکہ وہ اس وقت تک مشرک تھے، پھر بعد میں اسلام قبول کیا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے وقت وفات پائی
حدیث نمبر: 7293
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الصَّنْعَانِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ التَّيْمِيُّ، حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ حَارِثَةَ بْنِ النُّعْمَانِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ صَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ بْنِ خَلَفٍ الْجُمَحِيُّ، قَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ: «عَلَى مَنْ نَزَلْتَ أَبَا وَهْبٍ؟» قَالَ: نَزَلَتُ عَلَى عَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ. قَالَ: «نَزَلْتَ عَلَى أَشَدِّ قُرَشِيٍّ لِقُرَيْشٍ حُبًّا»ترجمہ
عبداللہ بن حارث رحمہ اللہ کہتے ہیں: جب صفوان بن امیہ بن خلف جمحی رضی اللہ عنہ آئے تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”ابووہب! تم کس کے پاس ٹھہرے؟“ انہوں نے کہا: میں عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے پاس ٹھہرا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم قریش میں سے اس شخص کے پاس ٹھہرے جو قریش کے لیے سب سے زیادہ محبت رکھتا ہے۔“