حدیث نمبر: 7283
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ح وحَدَّثَنَا أَبُو أَيُّوبَ أَحْمَدُ بْنُ بِشْرٍ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَا: ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ صُهَيْبٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ قَالَ: " إِذَا دَخَلَ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ، وَأَهْلُ النَّارِ النَّارَ نَادَى مُنَادٍ: يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ، إِنَّ لَكُمْ عِنْدَ اللهِ مَوْعِدًا يُرِيدُ أَنْ يُنْجِزَكُمُوهُ، فَيَقُولُونَ: وَمَا هُوَ؟ أَلَمْ يُثَقِّلْ مَوَازِينَنَا، وَيُبَيِّضْ وُجُوهَنَا، وَأَدْخَلَنَا الْجَنَّةَ، وَأَخْرَجَنَا مِنَ النَّارِ. قَالَ: فَيُكْشَفُ الْحِجَابُ، فَيَنْظُرُونَ إِلَيْهِ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا أَعْطَاهُمْ شَيْئًا أَحَبَّ إِلَيْهِمْ مِنَ النَّظَرِ إِلَيْهِ "
ترجمہ

سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب اہل جنت جنت میں اور اہل جہنم جہنم میں داخل ہو جائیں گے، تو ایک پکارنے والا پکارے گا: اے اہل جنت! تمہارے لیے اللہ کے پاس ایک وعدہ ہے جسے وہ تمہارے ساتھ پورا کرنا چاہتا ہے۔ تو وہ کہیں گے: وہ کیا ہے؟ کیا اس نے ہمارے پلڑوں کو بھاری نہیں کیا، اور ہمارے چہروں کو سفید نہیں کیا، اور ہمیں جنت میں داخل نہیں کیا، اور ہمیں جہنم سے نہیں بچایا؟ فرمایا: تو پردہ اٹھا دیا جائے گا، تو وہ اللہ کی طرف دیکھیں گے، تو اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! انہیں اللہ کی طرف دیکھنے سے زیادہ محبوب کوئی چیز نہیں دی گئی ہو گی۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الصاد / حدیث: 7283
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 39، حدیث 7314