المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
صيفي بن صهيب، عن صهيب باب: صیفی بن صہیب کی سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7271
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ، ثنا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ وَكِيلُ الزُّبَيْرِ بْنِ شُعَيْبٍ الْبَصْرِيُّ أَنَّ بَنِي صُهَيْبٍ قَالُوا لِصُهَيْبٍ: يَا أَبَانَا، إِنَّ أَبْنَاءَ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ يُحَدِّثُونَ عَنْ آبَائِهِمْ، فَقَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ يَقُولُ: «مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا، فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ»
وسَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ يَقُولُ: «أَيُّمَا رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً، فَنَوَى أَنْ لَا يُعْطِيَهَا مِنْ صَدَاقِهَا شَيْئًا، مَاتَ يَوْمَ يَمُوتُ وَهُوَ زَانٍ، وَأَيُّمَا رَجُلٍ اشْتَرَى مِنْ رَجُلٍ بَيْعًا، فَنَوَى أَنْ لَا يُعْطِيَهُ مِنْ ثَمَنِهِ شَيْئًا، مَاتَ يَوْمَ يَمُوتُ وَهُوَ خَائِنٌ، وَالْخَائِنُ فِي النَّارِ»ترجمہ
… بے شک نبی کریم ﷺ کے صحابہ کے بیٹے اپنے آباء سے روایت بیان کرتے ہیں۔ تو انہوں نے کہا: میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے سنا: ”جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھا، وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔“
اور میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جو شخص کسی عورت سے نکاح کرے، پھر ارادہ کرے کہ اسے اس کے مہر میں سے کچھ نہیں دے گا، وہ جس دن مرے گا زانی ہو کر مرے گا، اور جو شخص کسی سے کوئی چیز خریدے، پھر ارادہ کرے کہ اسے اس کی قیمت میں سے کچھ نہیں دے گا، وہ جس دن مرے گا خائن ہو کر مرے گا، اور خائن جہنم میں ہے۔“