المعجم الكبير للطبراني
باب الشين— حرف شین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شريك بن طارق بن سفيان أحد بني ثعلبة بن ذبيان بن نغيض بن ريث بن غطفان باب: سیدنا شریک بن طارق بن سفیان رضی اللہ عنہ، بنو ثعلبہ بن ذبیان بن نغیض بن ریث بن غطفان میں سے تھے
حدیث نمبر: 7191
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا شَيْبَانُ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ شَرِيكِ بْنِ طَارِقٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا مِنْكُمْ أَحَدٌ إِلَّا لَهُ شَيْطَانٌ» , قَالُوا: وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «وَلَا أَنَا، إِلَّا أَنَّ اللهَ أَعَانَنِي عَلَيْهِ , فَأَسْلَمَ»ترجمہ
سیدنا شریک بن طارق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک کا ایک شیطان ساتھی ہے۔“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ کا بھی؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میرا بھی، سوائے اس کے کہ اللہ نے اس کے خلاف میری مدد کی، تو وہ مسلمان ہو گیا۔“