المعجم الكبير للطبراني
باب الشين— حرف شین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شريك بن طارق بن سفيان أحد بني ثعلبة بن ذبيان بن نغيض بن ريث بن غطفان باب: سیدنا شریک بن طارق بن سفیان رضی اللہ عنہ، بنو ثعلبہ بن ذبیان بن نغیض بن ریث بن غطفان میں سے تھے
حدیث نمبر: 7190
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْقَطِرَانِيُّ، ثنا كَامِلُ بْنُ طَلْحَةَ الْجَحْدَرِيُّ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ شَرِيكِ بْنِ طَارِقٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ يُدْخِلُهُ عَمَلُهُ الْجَنَّةَ» ، قَالُوا: وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «وَلَا أَنَا، إِلَّا يَتَغَمَّدَنِي اللهُ مِنْهُ بِرَحْمَةٍ»ترجمہ
سیدنا شریک بن طارق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جسے اس کا عمل جنت میں داخل کرے۔“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ بھی نہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں بھی نہیں، سوائے اس کے کہ اللہ اپنی رحمت سے مجھے ڈھانپ لے۔“