المعجم الكبير للطبراني
باب الشين— حرف شین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شرحبيل ابن حسنة واسم أبيه شفعة وحسنة أمه، ويقال: إنها من حارد، ويكنى أبا عبد الله بن الغوث بن مر أخي تميم بن مر، ممن هاجروا إلى أرض الحبشة، نزل الشام وهو ملعق بني نجيح باب: سیدنا شرحبیل ابن حسنہ رضی اللہ عنہ، ان کے والد کا نام شفعہ اور والدہ کا نام حسنہ تھا، کہا جاتا ہے کہ وہ قبیلہ حارد سے تھیں، کنیت ابوعبداللہ، بنو غوث بن مر سے، جو تمیم بن مر کے بھائی تھے، حبشہ کی طرف ہجرت کرنے والوں میں سے تھے، شام میں رہائش اختیار کی، اور بنو نجیح سے ملحق تھے
حدیث نمبر: 7176
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ: «تُوُفِّيَ شُرَحْبِيلُ ابْنُ حَسَنَةَ وَيُكْنَى أَبَا عَبْدِ اللهِ سَنَةَ سَبْعَ عَشْرَةَ أَوْ ثَمَانِ عَشْرَةَ، سِنُّهُ سَبْعٌ وَسِتُّونَ، وَكَانَ عَامِلًا لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ»ترجمہ
یحییٰ بن بکیر کہتے ہیں: ”شرحبیل ابن حسنہ، جن کی کنیت ابو عبداللہ تھی، سترہ یا اٹھارہ ہجری میں فوت ہوئے، ان کی عمر سڑسٹھ برس تھی، اور وہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے عامل تھے۔“