المعجم الكبير للطبراني
باب الشين— حرف شین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شرحبيل ابن حسنة واسم أبيه شفعة وحسنة أمه، ويقال: إنها من حارد، ويكنى أبا عبد الله بن الغوث بن مر أخي تميم بن مر، ممن هاجروا إلى أرض الحبشة، نزل الشام وهو ملعق بني نجيح باب: سیدنا شرحبیل ابن حسنہ رضی اللہ عنہ، ان کے والد کا نام شفعہ اور والدہ کا نام حسنہ تھا، کہا جاتا ہے کہ وہ قبیلہ حارد سے تھیں، کنیت ابوعبداللہ، بنو غوث بن مر سے، جو تمیم بن مر کے بھائی تھے، حبشہ کی طرف ہجرت کرنے والوں میں سے تھے، شام میں رہائش اختیار کی، اور بنو نجیح سے ملحق تھے
حدیث نمبر: 7175
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ هَارُونَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَدِينِيُّ فُسْتُقَةُ قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ: «فِي تَسْمِيَةِ مَنْ هَاجَرَ إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ، فَأَقَامَ بِهَا حَتَّى قَدِمَ بَعْدَ بَدْرٍ، شُرَحْبِيلُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، وَحَسَنَةُ أُمُّهُ»ترجمہ
موسیٰ بن عقبہ نے حبشہ کی طرف ہجرت کرنے والوں کے ناموں میں، جو وہاں بدر کے بعد آنے تک مقیم رہے، شرحبیل بن عبداللہ کا نام لیا، جن کی ماں کا نام حسنہ تھا۔