المعجم الكبير للطبراني
باب الشين— حرف شین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شرحبيل ابن حسنة واسم أبيه شفعة وحسنة أمه، ويقال: إنها من حارد، ويكنى أبا عبد الله بن الغوث بن مر أخي تميم بن مر، ممن هاجروا إلى أرض الحبشة، نزل الشام وهو ملعق بني نجيح باب: سیدنا شرحبیل ابن حسنہ رضی اللہ عنہ، ان کے والد کا نام شفعہ اور والدہ کا نام حسنہ تھا، کہا جاتا ہے کہ وہ قبیلہ حارد سے تھیں، کنیت ابوعبداللہ، بنو غوث بن مر سے، جو تمیم بن مر کے بھائی تھے، حبشہ کی طرف ہجرت کرنے والوں میں سے تھے، شام میں رہائش اختیار کی، اور بنو نجیح سے ملحق تھے
حدیث نمبر: 7177
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثنا أَبُو صَالِحٍ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ بَهْرَامَ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ، عَنْ حَدِيثِ الْحَارِثِ بْنِ عَمِيرَةَ، قَالَ: «طُعِنَ أَبُو عُبَيْدَةَ، وَشُرَحْبِيلُ ابْنُ حَسَنَةَ، وَأَبُو مَالِكٍ جَمِيعًا فِي يَوْمٍ وَاحِدٍ»ترجمہ
حارث بن عمیرہ رحمہ اللہ کی روایت میں ہے: ”ابو عبیدہ، شرحبیل ابن حسنہ، اور ابو مالک رضی اللہ عنہم سب ایک ہی دن طاعون میں مبتلا ہو کر وفات پا گئے۔“