المعجم الكبير للطبراني
باب الشين— حرف شین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شيبة بن عتبة بن ربيعة بن عبد شمس بن عبد مناف أبو هاشم خال معاوية بن أبي سفيان رضي الله عنه، وأمه خناس بنت مالك بن مالك بن المضرب حجير بن عبد معيص بن عامر بن لؤي بن غالب بن فهر بن مالك، وكان أعور، فقئت عينه يوم اليرموك، وتوفي في زمن معاوية رضي الله عنه باب: سیدنا شیبہ بن عتبہ بن ربیعہ بن عبدشمس بن عبدمناف ابوہاشم رضی اللہ عنہ، سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کے ماموں تھے، ان کی والدہ خناس بنت مالک بن مالک بن مضرب بن حجیر بن عبدمعیص بن عامر بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک تھیں، وہ کانے تھے، جنگ یرموک میں ان کی آنکھ ضائع ہوئی، اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور میں وفات پائی
حدیث نمبر: 7168
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زَائِدَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ شَقِيقٍ، ثنا سَمُرَةُ بْنُ سَهْمٍ، قَالَ: نَزَلْتُ عَلَى أَبِي هَاشِمِ بْنِ عُتْبَةَ وَهُوَ طَعِينٌ، فَدَخَلَ عَلَيْهِ مُعَاوِيَةُ يَعُودُهُ، فَبَكَى، فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: مَا يُبْكِيكَ , أَوَجَعٌ يَشْمَئِزُّكَ؟ أَمْ عَلَى الدُّنْيَا؟ فَقَدْ ذَهَبَ صَفْوُهَا فَقَالَ عَلَى كُلٍّ: لَا، وَلَكِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَهِدَ إِلَيَّ عَهْدًا، فَوَدِدْتُ أَنِّي اتَّبَعْتُهُ، إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَعَلَّكَ تُدْرِكُ أَمْوَالًا تُقَسَّمُ بَيْنَ أَقْوَامٍ، وَإِنَّمَا يَكْفِيكَ مِنْ جَمْعِ الْمَالِ خَادِمٌ وَمَرْكَبٌ» فَوَجَدْتُ، فَجَمَعْتُ "ترجمہ
… لیکن رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے ایک وصیت کی تھی، اور میری خواہش تھی کہ میں اس پر عمل کرتا، بے شک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا: ”شاید تم ایسا مال پاؤ گے جو لوگوں کے درمیان تقسیم کیا جائے گا، اور تمہیں مال جمع کرنے میں سے صرف ایک خادم اور ایک سواری کافی ہے۔“ تو میں نے پایا، اور جمع کر لیا۔