حدیث نمبر: 7032
وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَنْهَى أَنْ يُحْلَبَ مَاشِيَةُ الرَّجُلِ إِلَّا بِإِذْنِهِ، وَيَقُولُ: «إِنَّمَا أَلْبَانُهَا كَمَا فِي حَقِيلَتِكُمْ لَيْسَ أَحَدُهُمَا بِأَحَلَّ مِنَ الْآخَرِ»
ترجمہ

اسی سند سے سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کسی شخص کے مویشی کا دودھ اس کی اجازت کے بغیر دوہنے سے منع فرماتے تھے، اور فرماتے: ”ان کا دودھ ایسے ہی ہے جیسے تمہارے اپنے ذخیرے میں ہو، ان میں سے کوئی ایک دوسرے سے زیادہ حلال نہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 7032
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 261، حدیث 7062