المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سليمان بن سمرة عن أبيه باب: سلیمان بن سمرہ کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 7029
وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَنَا: «لَا يَحِلُّ لِرَجُلٍ مُسْلِمٍ أَنْ يَجْدَعَ عَبْدَهُ، وَلَا يُخْصِيَهُ، وَمَنْ نَعْلَمُهُ فَعَلَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا نَفْعَلُ بِهِ مِثْلَهُ»ترجمہ
اسی سند سے سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہم سے فرمایا کرتے تھے: ”کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے غلام کا ناک کان وغیرہ کاٹے، اور نہ اسے خصی کرے، اور جس کے بارے میں ہمیں معلوم ہو کہ اس نے ایسا کچھ کیا ہے تو ہم اس کے ساتھ بھی ویسا ہی کریں گے۔“