المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سليمان بن سمرة عن أبيه باب: سلیمان بن سمرہ کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 7010
وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ زَمَنَ الْفَتْحِ: " إِنَّ هَذَا عَامُ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ، قَالَ: اجْتَمَعَ حَجُّ الْمُسْلِمِينَ وَحَجُّ الْمُشْرِكِينَ فِي ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مُتَتَابِعَاتٍ، وَاجْتَمَعَ حَجُّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُشْرِكِينَ وَالنَّصَارَى، وَالْيَهُودِ الْعَامَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ مُتَتَابِعَاتٍ، وَلَمْ يَجْتَمِعْ مُنْذُ خُلِقَتِ السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ كَذَلِكَ قَبْلَ الْعَامِ، وَلَا يَجْتَمِعُ بَعْدَ الْعَامِ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ "ترجمہ
اسی سند سے سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فتح (مکہ) کے زمانے میں فرمایا: ”یہ حج اکبر کا سال ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مسلمانوں اور مشرکین کا حج تین لگاتار دنوں میں اکٹھا ہو گیا، اور مسلمانوں، مشرکین، نصاریٰ اور یہود کا حج اس سال چھ لگاتار دنوں میں اکٹھا ہو گیا، اور جب سے آسمان و زمین پیدا ہوئے ہیں، اس سال سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا، اور اس سال کے بعد قیامت تک دوبارہ ایسا نہیں ہو گا۔“