المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سليمان بن سمرة عن أبيه باب: سلیمان بن سمرہ کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 7009
وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ سَمُرَةَ، قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَأْمُرُنَا أَنَّهُ مَنْ ضَلَّ لَهُ مَالٌ أَوِ اسْتُرِقَ فَعَرَفَهُ، وَجَاءَ عَلَيْهِ سَنَةٌ، فَإِنَّ مَالَهُ يُؤَدَّى إِلَيْهِ، وَإِنَّ الَّذِي ابْتَاعَهُ يَبِيعُ ثَمَنَهُ عِنْدَ بَيْعِهِ الَّذِي ابْتَاعَ مِنْهُ»ترجمہ
اسی سند سے سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہمیں حکم دیا کرتے تھے کہ جس شخص کا کوئی مال گم ہو جائے یا (غلط طریقے سے) غلام بنا لیا جائے، پھر وہ اسے پہچان لے، اور اس پر ایک سال گزر چکا ہو، تو اس کا مال اسے واپس کر دیا جائے، اور جس نے اسے خریدا تھا وہ اپنی قیمت اس سے واپس لے لے جس سے اس نے خریدا تھا۔