حدیث نمبر: 7006
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا مَرْوَانُ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ خُبَيْبِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ سَمُرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَلَا تَسْبِقُوا قَارِئَكُمْ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ وَالْقِيَامِ، وَلَكِنْ لِيَسْبِقَكُمْ تُدْرِكُونَ مَا سُبِقْتُمْ بِهِ فِي ذَلِكَ , إِذَا كَانَ هُوَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ وَالْقِيَامِ قَبْلَكُمْ، فَتُدْرِكُوا مَا فَاتَكُمْ بِهِ حِينَئِذٍ»
ترجمہ

سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو تو اپنے قاری (امام) سے رکوع، سجدے اور قیام میں آگے مت بڑھو، بلکہ وہ تم سے آگے رہے، تم اس میں اس کی پیروی کر لو گے جس میں تم پیچھے رہے، جب وہ تم سے پہلے رکوع، سجدے اور قیام سے سر اٹھائے تو اس وقت جو تم سے رہ گیا اسے پورا کر لو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 7006
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 255، حدیث 7036