المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حصين بن أبي الحر عن سمرة باب: حصین بن ابی حر کی سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6755
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ أَبِي الْحُرِّ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، قَالَ: دَعَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّامًا، فَحَجَمَهُ بِقَرْنٍ وَشَرْطَةِ شَفْرَةٍ، فَرَآهُ أَعْرَابِيٌّ مِنْ بَنِي فَزَارَةَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، عَلَامَ تَدَعُ هَذَا يَقْطَعُ لَحْمَكَ؟ قَالَ: «هَلْ تَدْرِي مَا هَذَا الْحَجْمُ، وَهُوَ خَيْرُ مَا تَدَاوَيْتُمْ بِهِ»ترجمہ
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک پچھنے لگانے والے کو بلایا، تو اس نے سینگ اور چھری کی نوک سے آپ ﷺ کو پچھنے لگائے، تو بنو فزارہ کے ایک دیہاتی نے آپ ﷺ کو دیکھا اور کہا: یا رسول اللہ! آپ اسے اپنا گوشت کیوں کاٹنے دیتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم ہے کہ یہ پچھنے کیا ہیں؟ یہ تمہارے علاج میں سب سے بہتر ہیں۔“