المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عامر الشعبي، عن سمرة بن جندب باب: عامر شعبی کی سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6720
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أَنَا شُعْبَةُ، عَنْ فِرَاسٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى صَلَاةَ الصُّبْحِ، فَقَالَ: «هَهُنَا أَحَدٌ مِنْ بَنِي فُلَانٍ، إِنَّ صَاحِبَكُمْ مَحْبُوسٌ بِبَابِ الْجَنَّةِ بِدَيْنٍ عَلَيْهِ»ترجمہ
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فجر کی نماز پڑھائی، پھر فرمایا: ”کیا یہاں فلاں قبیلے کا کوئی شخص موجود ہے؟ تمہارا ساتھی اپنے ذمے قرض کی وجہ سے جنت کے دروازے پر روکا ہوا ہے۔“