المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الزهري عن السائب بن يزيد باب: زہری کی سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6626
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ، ثنا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، ح وَحَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفًّى، ثنا بَقِيَّةُ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: «لَمْ يُقَصَّ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ حَتَّى كَانَ أَوَّلَ مَنْ قَصَّ تَمِيمٌ الدَّارِيُّ، وَاسْتَأْذَنَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَأَذِنَ لَهُ، فَقَصَّ قَائِمًا»ترجمہ
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے زمانے میں کوئی قصہ خوانی نہیں ہوتی تھی، یہاں تک کہ سب سے پہلے سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ نے قصہ خوانی شروع کی، انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے اجازت طلب کی تو انہوں نے اجازت دے دی، تو وہ کھڑے ہو کر وعظ کیا کرتے تھے۔