المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
صفة أنس بن مالك وهيأته رضي الله عنه باب: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا حلیہ اور وضع قطع
حدیث نمبر: 661
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ الْحِنَّائِيُّ، ثنا طَالُوتُ بْنُ عَبَّادٍ، ثنا سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْعَتَكِيُّ، قَالَ: «رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَلَيْهِ جُبَّةُ خَزٍّ دَكْنَاءُ، وَمِطْرَفُ خَزٍّ أَدْكَنُ، وَعِمَامَتُهُ سَوْدَاءُ، لَهُ ذُؤَابَةٌ مِنْ خَلْفِهِ، يَخْضِبُ بِالصُّفْرَةِ»ترجمہ
سالم بن عبداللہ عتکی کہتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا، ان پر خاکی رنگ کی ریشمی جبہ تھا، اور خاکی رنگ کی ریشمی چادر، اور ان کا عمامہ سیاہ تھا جس کا شملہ پیچھے کی طرف لٹکا ہوا تھا، اور وہ زرد خضاب لگاتے تھے۔