المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
علي بن رباح عن سراقة بن مالك باب: علی بن رباح کی سیدنا سراقہ بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6562
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَابِهْرَامَ الْأَيْذَجِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا شَاهِينُ بْنُ حَيَّانَ، أَخُو فَهْدٍ، ثنا مُوسَى بْنُ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ، عَنْ سُرَاقَةَ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ: «أَلَا أُخْبِرُكَ بِأَعْظَمِ الصَّدَقَةِ، إِنَّ مِنْ أَعْظَمِ الصَّدَقَةِ أَجْرًا ابْنَتُكَ , مَرْدُودَةٌ إِلَيْكَ، لَيْسَ لَهَا كَاسِبٌ غَيْرُكَ»ترجمہ
سیدنا سراقہ بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”کیا میں تمہیں سب سے بڑے اجر والے صدقے کے بارے میں نہ بتاؤں؟ سب سے بڑے اجر والے صدقوں میں سے ایک تمہاری بیٹی ہے جو تمہارے پاس لوٹ آئی ہے، اور تمہارے سوا اس کا کوئی کمانے والا نہیں۔“