المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 641–644) باب: (احادیث 641 تا 644)
حدیث نمبر: 643
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ، عَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: قُلْتُ لِلنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وُلِدَ لِي مِنْ بِنْتِ جَمْدِ بْنِ وَلِيعَةَ الْكِنْدِيِّ، وَدِدْتُ لَوْ كَانَ لَنَا بِهِ قَصْعَةُ ثَرِيدٍ، فَقَالَ: «أَمَا إِنَّ الْأَوْلَادَ مَبْخَلَةٌ، مَجْبَنَةٌ، مَحْزَنَةٌ»ترجمہ
…سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا: میرے ہاں جَمد بن ولیعہ کندی کی بیٹی سے ایک بچہ پیدا ہوا، میری خواہش ہے کہ اس کی جگہ ہمارے پاس ثرید کا ایک پیالہ ہوتا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”سن لو، اولاد بخل، بزدلی اور غم کا سبب بنتی ہے۔“