المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 641–644) باب: (احادیث 641 تا 644)
حدیث نمبر: 641
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَعَارِمٌ، قَالَا: ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا عَقِيلُ بْنُ طَلْحَةَ السُّلَمِيُّ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ هَيْضَمٍ، عَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: أَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَهْطٍ مِنْ كِنْدَةَ لَا يَرَوْنِي بِأَفْضَلِهِمْ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّا نَزْعُمُ أَنَّكَ مِنَّا، قَالَ: «لَا، نَحْنُ بَنُو النَّضْرِ بْنِ كِنَانَةَ لَا نَقْفُوا أُمَّنَا، وَلَا نَنْتَفِي مِنْ أَبِينَا» قَالَ الْأَشْعَثُ بْنُ قَيْسٍ: يَا نَبِيَّ اللهِ، لَا أَسْمَعُ أَحَدًا نَفَى قُرَيْشًا مِنْ كِنَانَةَ إِلَّا جَلَدْتُهُترجمہ
…سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم کندہ کے ایک وفد میں نبی کریم ﷺ کے پاس آئے، وہ لوگ مجھے اپنے سے افضل نہیں سمجھتے تھے، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم گمان کرتے ہیں کہ آپ ہم میں سے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، ہم بنو نضر بن کنانہ ہیں، ہم اپنی ماں کے راستے پر نہیں چلتے اور نہ اپنے باپ کا انکار کرتے ہیں۔“ سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے نبی! میں کسی کو نہیں سنوں گا جو قریش کو کنانہ سے الگ کرے مگر اسے کوڑے لگاؤں گا۔