حدیث نمبر: 639
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: فِيَّ نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ، كَانَ بَيْنِي وَبَيْنَ رَجُلٍ تَدَارٍ فِي مَالٍ - أَوْ أَرْضٍ - فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: «لَكَ بَيِّنَةٌ؟» فَقُلْتُ: لَا، قَالَ: «فَسَيُسْتَحْلَفُ صَاحِبُكَ» قَالَ: إِذًا يَحْلِفُ، فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: {إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا} [آل عمران: ٧٧] إِلَى آخِرِ الْآيَةِ
ترجمہ

…سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: یہ آیت میرے بارے میں نازل ہوئی، میرا اور ایک شخص کا کسی مال - یا زمین - کے بارے میں جھگڑا تھا، تو میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور یہ بات ذکر کی، آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے پاس گواہ ہے؟“ میں نے عرض کیا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو تمہارے ساتھی سے قسم لی جائے گی۔“ میں نے کہا: تو وہ قسم کھا لے گا۔ تو یہ آیت نازل ہوئی: ”بےشک جو لوگ اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کو تھوڑی قیمت کے بدلے بیچ ڈالتے ہیں“ [سورۃ آل عمران: 77]، آیت کے آخر تک۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الألف / حدیث: 639
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 235، حدیث 643