المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سليم بن جابر أبو جابر أبو جري الهجيمي , ويقال جابر بن سليم , والصواب سليم بن جابر باب: سیدنا سلیم بن جابر ابوجابر ابوجری ہجیمی رضی اللہ عنہ، انہیں جابر بن سلیم بھی کہا گیا ہے، لیکن درست سلیم بن جابر ہے
حدیث نمبر: 6359
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، أنا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللهِ الطَّحَّانَ الْوَاسِطِيَّ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ الْهُجَيْمِيِّ، عَنْ رَجُلٍ، قَالَ: طَلَبْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ أَجِدْهُ، فَجَلَسْتُ، فَرَأَيْتُ رَهْطًا خَمْسَةً أَوْ سِتَّةً، وَرَجُلٌ يُصْلِحُ بَيْنَهُمْ فِي جِرَاحَاتٍ كَانَتْ، فَأَصْلَحَ بَيْنَهُمْ عَلَى غَنَمٍ، فَلَمَّا قَامَ الْقَوْمُ , قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، فَلَمَّا سَمِعْتُ ذَلِكَ قُلْتُ: عَلَيْكَ السَّلَامُ يَا رَسُولَ اللهِ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - فَقَالَ لِي ثَلَاثَ مَرَّاتٍ: «عَلَيْكَ السَّلَامُ تَحِيَّةُ الْمَوْتَى»ترجمہ
ایک صحابی بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کو تلاش کرتا رہا مگر آپ کو نہ پایا، تو میں بیٹھ گیا، میں نے پانچ یا چھ آدمیوں کی ایک جماعت دیکھی، اور ایک شخص ان کے درمیان ان زخموں کے معاملے میں صلح کروا رہا تھا جو (ان کے مابین) لگے تھے، تو اس نے ان کے درمیان بکریوں پر صلح کروا دی، پھر جب لوگ کھڑے ہوئے تو ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! جب میں نے یہ سنا تو میں نے کہا: علیک السلام یا رسول اللہ — تین بار — تو آپ ﷺ نے مجھے تین بار فرمایا: ”علیک السلام مردوں کا سلام ہے۔“