المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سليم بن جابر أبو جابر أبو جري الهجيمي , ويقال جابر بن سليم , والصواب سليم بن جابر باب: سیدنا سلیم بن جابر ابوجابر ابوجری ہجیمی رضی اللہ عنہ، انہیں جابر بن سلیم بھی کہا گیا ہے، لیکن درست سلیم بن جابر ہے
حدیث نمبر: 6357
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ سَهْلٍ أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، ثنا الْمُثَنَّى بْنُ سَعْدٍ أَبُو غِفَارٍ، ثنا أَبُو تَمِيمَةَ الْهُجَيْمِيُّ، عَنْ أَبِي جُرَيٍّ، قَالَ: انْتَهَيْتُ إِلَى رَجُلٍ , وَالنَّاسُ لَا يَصْدُرُونَ إِلَّا عَنْ قَوْلِهِ، قُلْتُ: بِاللهِ لِهَذَا الرَّجُلِ , مَنْ هَذَا؟ قَالُوا: هَذَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قُلْتُ: عَلَيْكَ السَّلَامُ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: " لَا تَقُلْ: عَلَيْكَ السَّلَامُ؛ فَإِنَّهَا تَحِيَّةُ الْمَيِّتِ، وَلَكِنْ قُلِ: السَّلَامُ عَلَيْكَ " فَذَكَرَ نَحْوَهُترجمہ
ابوجُرَی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں ایک شخص کے پاس پہنچا جبکہ لوگ ان کی بات سے ہی رجوع کرتے تھے، میں نے پوچھا: اللہ کی قسم دیتا ہوں، یہ شخص کون ہیں؟ لوگوں نے کہا: یہ رسول اللہ ﷺ ہیں۔ میں نے عرض کیا: علیک السلام یا رسول اللہ! آپ ﷺ نے فرمایا: ”علیک السلام مت کہو کیونکہ یہ مردے کا سلام ہے، بلکہ السلام علیک کہو۔“ پھر راوی نے اسی طرح کی حدیث بیان کی۔