المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سلمة المحبق الهذلي، واسم المحبق صخر من بني لحيان باب: سیدنا سلمہ محبق ہذلی رضی اللہ عنہ، محبق کا نام صخر تھا، بنو لحیان سے تعلق رکھتے تھے
حدیث نمبر: 6307
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ حُرَيْثٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْمُحَبِّقِ، قَالَ: قَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَجُلٍ وَطَأَ جَارِيَةَ امْرَأَتَهِ: «إِنْ كَانَ اسْتَكْرَهَهَا فَهِيَ حُرَّةٌ، وَعَلَيْهِ لِسَيِّدَتِهَا مِثْلُهَا، وَإِنْ كَانَتْ طَاوَعَتْهُ فَهِيَ لَهُ أَمَةٌ، وَعَلَيْهِ لِسَيِّدَتِهَا مِثْلُهَا»ترجمہ
سیدنا سلمہ بن محبق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے اس شخص کے بارے میں جس نے اپنی بیوی کی لونڈی سے مجامعت کی، یہ فیصلہ فرمایا: ”اگر اس نے اسے زبردستی مجبور کیا تو وہ آزاد ہو جائے گی، اور اس پر اس کی مالکہ کے لیے اس جیسی لونڈی کا معاوضہ ہوگا، اور اگر وہ اس کی خوشی سے راضی ہوئی تو وہ اسی کی لونڈی رہے گی، اور اس پر اس کی مالکہ کے لیے اس جیسی لونڈی کا معاوضہ ہوگا۔“